Thursday, February 28, 2019

قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست

 27 فروری 2019

اس پوسٹ کو شیئر کریں Email اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ
Image copyrightPCB
بدھ کو دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
کوئٹہ نے لاہورکو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا جو انھوں نے 17ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قلندرز کے اے بی ڈیولیئرز نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ حارث سہیل نے بھی 33 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے گوہر علی 21 رنز بنا کر ہیری گرنی کی گیند پر بولڈ ہوئے تھے جبکہ اوپنر فخر زمان کو دو رنز پرمحمد حسنین نے آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کے کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کوئٹہ کی پوری ٹیم 106 رنز ہی بنا پائی۔
Image copyrightPCB
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی 33 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔ جبکہ کپتان سرفراز نے 29، محمد نواز نے 12 اور شین واٹسن سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل تنویر تھے جنھوں نے سات رنز بنائے۔ نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حسنین تھے جو بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں کھلاڑی فواد احمد بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد نے 29 رنز پر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ تھما دیا۔
محمد نواز 12 رنز بنا کر ڈیوڈ وائز کا شکار بنے۔ احسن علی آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے جو 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
دانش عزیز گلیڈی ایٹرز کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے جو ایک رن بنا کر سندیپ لیمچن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عمر اکمل بھی سندیپ لمیچن کی عمدہ بولنگ کے آگے بے بس دکھائی دیے اور صرف ایک رن بنا کر بولڈ ہوگئے۔
Image copyrightPCB
Image captionسندیپ لیمچن
ریلی روسو آٰؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جنھوں نے آٹھ رنز بنائے اور سندیپ لمیچن ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی شین واٹسن تھے جو صرف سات رنز پر سندیپ لمیچن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لیمچن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ اور شاہین آفریدی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں یہ دونوں ٹیمیں مد مقابل آچکی ہیں۔ شارجہ میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑ 
لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس سال کے پی ایس ایل میں پوائنٹس ٹیبل پر چار فتوحات کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ ان کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین سات میچ کھیلے گئے جن میں سے کوئٹہ کو 5 مرتبہ کامیابی ملی جبکہ لاہور قلندرز دو بار فاتح رہی تھی۔
Image copyrightPCB
سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسو، عمر اکمل، ہیری گرنی، محمد نواز، دانش عزیز، سہیل تنویر، محمد حسنین، اور فواد احمد پر مشتمل تھی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، حارث سہیل، اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان)، سہیل اختر، ڈیوڈ وائز، حارث رؤف، کورے اینڈرسن، سندیپ لمیچن، یاسر شاہ، گوہر علی اور شاہین آفریدی پر مشتمل تھی۔

No comments:

Post a Comment

KECH

KECH   Historical Kech is a district in Balochistan, at the distance of 770 km from Quetta and is accessible via Kalat and turn lef...